میچل اسٹارک نے آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی: آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچز کے لیے بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔ سکیورٹی خدشات اور خطے کی کشیدہ صورتحال اس فیصلے کی بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

فرنچائز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹارک نے اپنی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کو باقاعدہ اطلاع دی ہے کہ وہ بقیہ سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موجودہ حالات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹارک نے ذاتی تحفظ کو ترجیح دی ہے۔

دھرم شالا واقعے کے بعد تحفظات بڑھ گئے

یاد رہے کہ اسٹارک اس میچ کا حصہ تھے جو دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے ملتوی ہوا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور آسٹریلوی ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں، جنہوں نے بعد میں ایک انٹرویو میں وہاں کے حالات کو پریشان کن قرار دیا تھا۔ ان انکشافات کے بعد اسٹارک کے تحفظات مزید بڑھ گئے۔

جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود واپسی پر تیار

دوسری طرف آسٹریلیا کے ایک اور فاسٹ بولر، جوش ہیزل ووڈ، کندھے کی تکلیف کے باوجود آئی پی ایل میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ آئندہ دنوں میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے۔

پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ بھی شامل ہوں گے

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی جلد اپنی آئی پی ایل ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے جلد ایک باضابطہ بیان جاری ہونے کا امکان ہے۔

آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی

واضح رہے کہ سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی پی ایل کو گزشتہ جمعہ کے روز ایک ہفتے کے لیے عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب لیگ کے باقی میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے، تاہم کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter