9 مئی اور 28 مئی کے فرق کو نہ بھولیں، وزیراعلیٰ پنجاب
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جن پاک فضائیہ کے طیاروں کو نذرِ آتش کیا گیا، انہی طیاروں نے دشمن کے رافیل طیارے کو زمین بوس کیا۔ وہ فیصل آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
"ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں”
مریم نواز نے کہا کہ ہمیں قائد نواز شریف کا تاریخی جملہ یاد رکھنا ہوگا کہ "ہم 9 مئی والے نہیں بلکہ 28 مئی والے ہیں"، یہی وہ دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
شمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ جس دن دشمن ہماری فضائی طاقت کو نشانہ بنا رہا تھا، آج وہی فضائیہ جدید رافیل طیاروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
نوجوانوں کو پیغام: اندھی تقلید سے بچیں
نہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہاندھی تقلید سے گریز کریں اور **ملک و قوم کی بہتری کے لیے مثبت کردارادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت ہی دشمن کو باز رکھتی ہے۔