عشق کا تنازع: دوست نے دوست کی جان لے لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، کورنگی کے علاقے میں دوستی کے رشتے کو عشق کے تنازع نے خون میں نہلا دیا، جہاں ایک نوجوان اپنے ہی دوست کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع کوسٹ گارڈ چورنگی، نورانی بستی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک جھگڑا اس وقت جان لیوا ثابت ہوا جب ایک نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا، لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

ایس ایچ او غلام نبی آفریدی کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ بلال ولد جاوید ارشد کے نام سے کی گئی ہے، جو ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، پولیس کے مطابق بلال اور اس کے دوست احسان کے درمیان ایک لڑکی سے محبت کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کو موصول ہونے والے ایک عینی شاہد کے بیان کے مطابق احسان نے خنجر سے حملہ کر کے بلال کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کے بعد احسان، شہریار، عرفان اور دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

تاحال واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی مدعی سامنے نہیں آیا، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter