وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ دیرینہ اور گہرے تعلقات کو باعثِ فخر قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات کو باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور مسلسل یکجہتی کے اظہار پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

latest urdu news

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے آزمودہ، دیرپا اور مستحکم تعلقات پر فخر ہے، اور ہر نیا چیلنج دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ترک صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے، اور ہم دونوں اقوام کے بہتر، پرامن اور خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکی ہر حال میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت، بھائی چارے اور سچی دوستی کا جو رشتہ ہے، وہ دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔

اپنے پیغام میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو "قیمتی بھائی” کہہ کر مخاطب کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان محبت بھرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter