پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی عمل میں لائی جائے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، عاصم افتخار، نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کیا جانا چاہیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قحط کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جو انسانیت کے خلاف ہے۔

عاصم افتخار نے عالمی برادری کی توجہ غزہ میں صحت کی سہولیات پر حملوں کی طرف دلاتے ہوئے بتایا کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس وقت 71 ہزار بچے اور 17 ہزار مائیں فوری طبی امداد کی منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو امن کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے، اور عالمی برادری کو غزہ کی بحالی کے لیے تعمیر نو پروگرام میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این ریلیف) کے سربراہ نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ محاصرہ فوری طور پر ہٹایا جائے کیونکہ علاقے میں قحط تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter