پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مودی کا بیان حقائق کے منافی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہے، جو صرف سیاسی فائدے کے لیے دیا گیا، ترجمان کے مطابق یہ بیان نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ خطے میں قیام امن کے لیے جاری عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، خطے کے استحکام اور امن کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ حالیہ جنگ بندی بھی کئی دوست ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جبکہ پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر دھر کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں اپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کا رویہ خطے کو کشیدگی اور عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے جھوٹے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتا ہے اور ملکی خودمختاری، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا ہے، اور یہ اب ناقابل تردید حقیقت ہے جسے کسی پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter