ہفتہ, 24 مئی , 2025

بھارت کے پاس نہ تو پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس نہ تو پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس نے اب تک ایسا کوئی قدم اٹھایا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کامیابی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور سیز فائر کو کمزوری کے بجائے ایک مؤثر حکمت عملی کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی ترسیل بدستور معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی ثبوت یا حقیقت سامنے نہیں آئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کو حالیہ تنازعے میں واضح نقصان اٹھانا پڑا، اور وہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت اب دوبارہ حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا، اگر اس نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو ایک بار پھر منہ کی کھائے گا۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم دشمن کے مقابلے میں متحد ہیں۔

ادھر ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ہر ماہ انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھیجی جاتی ہے، جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگی، عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter