نریندر مودی کی حالیہ تقریر شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے، عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ ذہنیت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبرتناک ناکامی کے بعد خاموشی اختیار کرنا زیادہ باوقار ہوتا ہے، کیونکہ ذلت کے دھبے محض الزامات اور خطابات سے نہیں دھلتے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کے دوران عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر ان کی شکست کا کھلا اعتراف تھی، ان کی باڈی لینگویج اور لہجہ ایک ہارے ہوئے، پریشان رہنما کی بے بسی ظاہر کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر روایتی الزام تراشی دراصل اندرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مودی اب نہ صرف بھارتی عوام کے کڑے سوالات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ انہیں عالمی سطح پر بھی اپنی ناکامیوں اور جھوٹے بیانیے کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی دانش یہی تقاضا کرتی ہے کہ جب سچ پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہو، تو خاموشی اختیار کر کے خود کو مزید رسوائی سے بچایا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter