بھارتی اعتراف کے بعد رافیل کے شیئرز میں گراوٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس/نئی دہلی، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونے کے بالواسطہ اعتراف کے بعد، فرانسیسی دفاعی کمپنی "ڈاسو ایوی ایشن” کے شیئرز میں 5.59 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، بھارتی مسلح افواج کی پریس بریفنگ کے دوران جب ائیر مارشل اے کے بھارتی سے رافیل طیاروں کے نقصان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، "جنگ میں نقصان معمول کا حصہ ہوتا ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتا سکتا کیونکہ اس سے مخالف کو فائدہ ہو سکتا ہے۔”

latest urdu news

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ائیر مارشل کا یہ بیان غیر رسمی تصدیق کے مترادف سمجھا جا رہا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں نے ڈاسو ایوی ایشن کے حصص کی فروخت شروع کر دی، جس کا براہ راست اثر کمپنی کی مارکیٹ قدر پر پڑا۔

دستیاب مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کمپنی کے شیئرز میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس سے پہلے انہی شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں مختلف اہداف پر حملوں کی کوشش کی ، جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر دیے۔ یہ واقعہ عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter