رؤف حسن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی اقدام تھا۔

latest urdu news

جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق ان کی درخواست پر جلد فیصلہ کرے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رؤف حسن کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریض ہیں اور انہیں چیک اَپ کے لیے برطانیہ جانا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں اور صرف مقدمہ درج ہونے کی بنیاد پر کسی شہری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا درست عمل نہیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا باضابطہ حکم صادر کر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter