مودی کا دعویٰ: "پاکستان نے سرحد پر وار کی تیاری کی، ہم نے سینے پر ضرب لگائی”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے دفاع نہیں، بلکہ حملہ کیا — اور ایسا حملہ جس کی پاکستان کو توقع نہ تھی۔

مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن انڈیا کے جدید فضائی دفاعی نظام نے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنا دیے۔ انہوں نے کہا: "پاکستان سرحدی جھڑپوں کی تیاری کر رہا تھا، مگر ہم نے اس کے دل پر وار کیا۔”

latest urdu news

مودی کے مطابق بھارتی ڈرونز اور میزائل حملوں نے پاکستان کی اہم عسکری تنصیبات، خاص طور پر وہ ایئربیسز نشانہ بنائیں جن پر پاکستانی فوج کو "فخر” تھا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ: "آپریشن کے ابتدائی تین دنوں میں ہم نے پاکستان کے اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر کو اتنا نقصان پہنچایا کہ وہ سنبھل نہ سکا۔”

مودی نے کہا کہ جب بھارت کی کارروائی نے دباؤ بڑھایا تو پاکستان نے عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی اپیلیں شروع کر دیں۔ ان کے مطابق:

"بالآخر 10 مئی کی دوپہر، پاکستانی فوج نے ہمارے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) سے رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کوئی دہشتگردی کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔”

مودی نے کہا کہ انڈیا نے اس شرط پر کارروائی روک دی، لیکن خبردار کیا:

"یہ کوئی نرمی نہیں، صرف عارضی توقف ہے۔ پاکستان کے آئندہ اقدامات کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔”

انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر دہشتگردی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تو انڈیا کی جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہو گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter