14
کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نشہ آور مواد ضبط کر لیا اور 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشنز منڈی بہاءالدین، کراچی، اسلام آباد، حب، پشاور، لاہور، سارانان، چمن اور کیچ میں انجام دیے گئے۔
مجموعی طور پر نو مختلف کارروائیوں کے دوران 1943.706 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 1904.8 کلوگرام چرس، 20 کلوگرام افیون، 12 کلوگرام ہیروئن، 6.2 کلوگرام آئس اور 706 گرام وزنی 1124 ایکسٹسی گولیاں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ افراد نے تفتیش کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے،تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔