او سی گجرات:
آپریشن “بنیان مرصوص” کی فقید المثال کامیابی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں پر اظہارِ یکجہتی کے طور پر ضلعی انتظامیہ گجرات کی زیر نگرانی لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر بڑی اسکرین پر افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کی جانب سے بریفنگ نشر کی گئی، ملی نغمے پیش کیے گئے اور شاندار آتشبازی کا اہتمام بھی کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
وی او
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد گاڑہ، چیف آفیسر ضلع کونسل، متعلقہ افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تقریب عوامی جذبات کی آئینہ دار ہے اور ہم سب مل کر وطن عزیز کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔