عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی چھوڑنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو عمران خان کا پیغام پہنچایا، جس میں واضح طور پر جنید اکبر کو چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

latest urdu news

معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی یہ ہدایت تحریری طور پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا تک پہنچائی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ جنید اکبر پارٹی کے تنظیمی امور پر بھرپور توجہ دیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی اے سی کی سربراہی جنید اکبر سے لے کر عمر ایوب کو سونپی جا سکتی ہے۔

اس ضمن میں جنید اکبر نے کہا ہے کہ جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے، وہ کمیٹی کی سربراہی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ یہ جماعت کا داخلی معاملہ ہے اور وہ فی الحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter