پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی، وزیراعلیٰ جموں و کشمیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ہم ایک ایسے مقام پر آ گئے ہیں جہاں ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب کشمیر کے تنازع کو حل کرنے میں سنجیدہ دلچسپی رکھتا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اس معاملے میں ایک نگران یا ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک دن پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ "ہزاروں سال پرانے” کشمیر مسئلے کا کوئی پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم”ٹرتھ سوشل“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا کوئی دیرپا حل نکالنے کی کوشش کریں گے، شاید ہزاروں سال کے بعد اب اس مسئلے کا کوئی راستہ نکل آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter