پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اگلے لیول کیلئے بھی تیار ہے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں بھارت نے بظاہر امن کی بات کی، مگر ساتھ ہی اشتعال انگیز اقدامات بھی جاری رکھے، اگر معاملہ شدت اختیار کرتا ہے تو پاکستان اگلے مرحلے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے، تاہم ہم اپنی دفاعی پوزیشن میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی قوتیں مداخلت کرتی ہیں تو پاکستان اس صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر دو جوہری طاقتیں جنگ میں الجھ گئیں تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر پاکستان نے فوری ردعمل نہ دیا ہوتا تو بھارت آئندہ چند ماہ میں دوبارہ حملے کا سوچ سکتا تھا، اس کارروائی سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نور خان ایئر بیس پر ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، باقی انفراسٹرکچر محفوظ رہا، اور فی الحال نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے اہم فضائی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ اور بھٹنڈا شامل ہیں، جب کہ سائبر حملے کے ذریعے مہاراشٹرا کی بجلی کا نظام اور فوجی سیٹلائٹ بھی متاثر کیے گئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter