امریکی وزیر خارجہ کا بھارت سے رابطہ، مذاکرات کرانے کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کر کے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

مارکو روبیو نے بات چیت میں زور دیا کہ دونوں ممالک کو براہ راست روابط بحال کرنے اور کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے اور مذاکرات کے عمل میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت نے جارحانہ اقدام اٹھا کر خود کو ہی نقصان پہنچایا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے "آپریشن بنیان المرصوص” کے جواب نے اسے شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکہ، پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں اور دونوں فریقین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ حالات کو مزید نہ بگاڑیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں، اور اُن کے دونوں ممالک کے سربراہان سے خوشگوار تعلقات ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter