17
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اٹک سمیت کئی شہروں میں زمین لرز اٹھی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 230 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جن میں پشاور، مردان، سوات، نوشہرہ، صوابی اور اطراف کے دیگر اضلاع شامل ہیں، وہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسی طرح شمالی وزیرستان میں بھی زمین ہلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔