پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اقدمات کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکہ، پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں اور دونوں فریقین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ حالات کو مزید نہ بگاڑیں۔

latest urdu news

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں، اور اُن کے دونوں ممالک کے سربراہان سے خوشگوار تعلقات ہیں۔

صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو اور موجودہ تنازع جلد از جلد ختم کیا جائے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج کی جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کی ہے کیونکہ بھارت نے پاکستان کو کسی دوسرے راستے کا انتخاب نہیں دیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کے 35 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ پاکستانی دفاعی نظام نے اب تک بھارت کے 80 ڈرونز مار گرائے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter