9
گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں جاری گجرات شہر سے ایک اور شادیوال سے 2 موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ، پولیس نے ماتاثرہ شہریوں کی شکایات پر مقدمات درج کر لیے، دوسری جانب گجرات میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چور گینگز کی شناخت جاری ہے۔