10
ملک میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرگجرات پولیس نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موک ایکسرسائزکی۔ مشق میں پولیس، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال، دہشت گردی یا امن عامہ کی خرابی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کی عملی مشق تھی۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل مرزا الیاس بیگ کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس، انتظامیہ اور تمام ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔