پاک بھارت کشیدگی : آئی جی پنجاب کا سکیورٹی بڑھانے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک کی موجودہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

latest urdu news

اپنے بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملک کے حالات کے پیش نظر مکمل الرٹ ہے، اور آپریشنل، اسٹریٹجک اور لاجسٹک تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیکیورٹی، امن و امان اور ریسکیو اقدامات مؤثر انداز میں کیے جا سکیں۔

آئی جی نے بتایا کہ بین الصوبائی سرحدی چوکیوں سمیت تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ملک کی داخلی سرحدوں پر شرپسندوں اور دہشت گرد عناصر پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کے سامنے فولادی دیوار ثابت ہو گی، تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور فارمیشنز کے سربراہان کو وار بک کے مطابق احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter