بھارتی حملے پر سیاسی قیادت کا شدید ردعمل، بزدلانہ کارروائی قرار، منہ توڑ جواب دینے کا عزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: بھارتی حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بزدلانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

latest urdu news

چوہدری سالک حسین اور شافع حسین نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے بھارتی اشتعال انگیزی اور بے گناہ پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی بھارت کو بزدل دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جماعت اسلامی گجرات کی جانب سے بھی بھارتی حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter