بھارتی حملے کے بعد گجرات سمیت ضلع بھر میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں، عوام کا بھرپور اظہار یکجہتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: بھارتی حملے کے بعد ضلع بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

مرکزی ریلی گجرات شہر میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان کے حق میں اور بھارتی اقدامات کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر بھارتی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔

latest urdu news

شرکا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی میں شہریوں نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ملی جوش و جذبہ نمایاں طور پر دیکھا گیا۔

اسی طرح سرائے عالمگیر میں مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے چوہدری الیاس کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکا نے بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

لالہ موسیٰ اور کھاریاں میں بھی مختلف مکاتب فکر اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں منعقد کی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ ان مظاہروں میں عوام نے قومی اتحاد اور افواج پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا پیغام دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter