جمعرات, 8 مئی , 2025

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹر سائیکل بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کے زور پر شاہدرہ لاہور سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری۔

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "کرائم فری پنجاب” کی روشنی میں گجرات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سٹی سرکل گجرات کے تھانہ شاہین اور سی سی ڈی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ لاہور سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹر سائیکل بازیاب کر لی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی سٹی سرکل الیاس بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین سب انسپکٹر آفتاب رسول اور سی سی ڈی سٹی سرکل ٹیم نے مشترکہ ایکشن کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی۔ کارروائی کے دوران ہونڈا 125 موٹر سائیکل جو کہ شاہدرہ لاہور سے چھینی گئی تھی، برآمد کر لی گئی۔

اس واقعے کا مقدمہ نمبر 2067/25 مورخہ 29-04-25 کو جرم 392 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے واضح کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس دن رات متحرک ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter