6 بچیاں گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ مومن، 6 معصوم بچیاں کھیلتے ہوئے گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ کوٹ مومن کے نواحی علاقے جناح کالونی میں پیش آیا، جہاں بچیاں گھر میں کھیلتے کھیلتے بھڑولے میں جا پہنچیں اور ڈھکن بند ہونے سے وہ اندر ہی پھنس گئیں۔

latest urdu news

حادثے میں 1 سالہ دعا فاطمہ، 4 سالہ سویرا رانی، 6 سالہ آمنہ اور سونیا، 7 سالہ مریم اور 8 سالہ سمیہ دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں، بتایا گیا ہے کہ اہلِ خانہ بھڑولے کو صاف کرنے کے بعد باہر چلے گئے تھے اور بچیاں کھیلتے ہوئے اس میں داخل ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی، ایس ایچ او اور فرانزک ٹیموں کو موقع پر روانہ کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter