پہلگام حملہ مودی حکومت کا منظم منصوبہ قرار، بھارتی عوام اور ماہرین کا شدید ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، پہلگام میں پیش آنے والے مشکوک حملے پر بھارت کے اندر سے ہی سخت آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

عوام اور ماہرین کی جانب سے اس واقعے کو ایک منظم فالز فلیگ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد داخلی مسائل سے توجہ ہٹانا اور سیاسی مفادات حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔

latest urdu news

بھارتی شہری میناکشی بالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مودی سرکار کی ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے، جس کے پیچھے بہار میں متوقع انتخابات کے سیاسی مقاصد چھپے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارتی افواج اتنی طاقتور ہیں تو دہشتگرد کس طرح اندرون کشمیر اتنی بڑی کارروائی کر پائے؟ یہ سیکیورٹی کی کھلی ناکامی ہے۔

میناکشی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی مفاد کے لیے مسلمانوں پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی روایت پرانی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ہندو ووٹ بینک مضبوط کرنے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور وقف املاک پر قبضے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔

دوسری جانب دفاعی اور سیاسی ماہرین نے بھی اس حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو ریاستی سرپرستی میں منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر بھارتی معاشرہ خاموش رہا تو یہ جبر صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دلتوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter