جمعرات, 15 مئی , 2025

بھارت کے اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، صدر مملکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ایوان صدر میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال اور دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

latest urdu news

صدر مملکت نے بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کا سبب بن رہے ہیں، جو کسی بھی طور پر امن کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے اس موقع پر چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے پاک چین دوستی کو ’’آہنی برادری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے، خصوصاً آزمائش کے لمحات میں۔

چینی سفیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ چین، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter