پی ایس ایل : کینسر سے متاثرہ بچوں کے لیے خصوصی دن منایا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،پی ایس ایل 10 کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ایک اہم میچ کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی دن منایا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ہفتے کے روز کینسر سے متاثرہ بچوں کے لیے شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کو مخصوص کر دیا گیا۔

تقریب کے دوران کینسر کے مرض میں مبتلا تین بچوں کو گراؤنڈ میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں، سعود شکیل اور شاداب خان، نے ان بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور وقت گزارا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور انہیں اپنی دستخط شدہ شرٹس بھی تحفے میں دیں، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ بکھر گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطین کیساتھ اظہا ر ہمدردی کیلئے اکثریتی طور پر پاکستانی عوام نے پی ایس ایل کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter