9
گوجرانوالہ،تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں سیشن کورٹ میں فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سول لائن تھانے کی ٹیم ملزم اذان کو ساتھ لے کر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر اچانک فائرنگ کر دی اور اذان کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔
فرار کے بعد ملزمان کی لدھے والا وڑائچ میں سی سی ڈی ٹیم سے مڈبھیڑ ہو گئی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اذان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی دونوں ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے بھاگ نکلے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزم اذان نے 3 روز پہلے سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر کے2افراد کو قتل اور2کو زخمی کر دیا تھا۔