پاکستانی فضائیہ نےبھارتی رافیل طیاروں کو کیسےبھگایا ، تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

29 اور 30 اپریل کی درمیانی رات بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیارے پاکستان کی حدود میں کارروائی کی نیت سے فضا میں بلند ہوئے، لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کی پیش قدمی کو روک دیا۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اینکر شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے امبالا ایئر بیس سے اڑے تھے اور ان پر زمین پر مار کرنے والے جدید ہتھیار نصب تھے۔

تاہم، جب یہ طیارے تقریباً 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہے تھے تو پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان کے سینسرز کو جام کر دیا، جس سے ان کا آپس میں اور زمینی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

اسی دوران پاک فضائیہ کے J-10C لڑاکا طیارے بھی فضا میں موجود تھے، جو ہر ممکن ردعمل کے لیے تیار تھے۔

صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے بھارتی طیارے امبالا کی طرف واپس نہ جا سکے اور انہیں ہنگامی طور پر سری نگر میں لینڈ کرنا پڑا۔

یا د رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بارڈر پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ، جسکے باعث دونوں ممالک کے سیاسی نمائندگان بالخصوص صحافیوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے ۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter