اے این ایف کی کارروائی ، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں انسدادِ منشیات کے سلسلے میں مختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 4 علیحدہ کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے ہے۔

لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد کو دھر لیا گیا، جن کے قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد ہوئی۔ شاہدرہ میں کالا خطائی روڈ پر ایک اور کارروائی میں ملزم سے 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

کوٹ لکھپت کے کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی کے دوران 28 کلوگرام آئس جذب شدہ حالت میں برآمد ہوئی، جب کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک اور ملزم سے 10 کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter