12
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزم ارمغان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارمغان ابھی دوسرے مقدمے میں جیل میں قید ہے۔ جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔