9
راولپنڈی، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران 5 شدت پسند مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین علیحدہ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 5 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم مطلوب شدت پسند فرید اللہ سمیت3 دہشتگرد مارے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردوں اور پاکستان مخالف قوتوں سے نمٹنے میں مصروف عمل ہے ۔