30
بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند کردیے گئے۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
اس کے علاوہ بھارت میں اب تک درجنوں پاکستانی صحافیوں ، ٹی وی چینلز اور اداکاروں کے یوٹیوب چینلز بند دیے گئے ہیںجبکہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی بھارت نشریاتی ادارے یا صحافی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند نہیں کیا گیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں