ڈپٹی کمشنر گجرات کا گورنمنٹ ہائی اسکول کھاریاں کا سرپرائز دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ ہائی اسکول کھاریاں میں قائم انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں جاری امتحانات کے دوران دستیاب سہولیات، نگرانی کے نظام اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی کمروں، فرنیچر، بجلی، پنکھوں، پینے کے صاف پانی، واش رومز، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے سے ملاقات کی اور طلبہ سے براہ راست امتحانی ماحول اور سہولیات سے متعلق استفسار بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ایک شفاف، پرسکون اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ وہ ذہنی اطمینان کے ساتھ امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کی سہولیات کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی بورڈ کے ساتھ مل کر شفاف امتحانی نظام کے قیام اور نقل کلچر کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter