لالہ موسیٰ: 7 ہزار روپے کے تنازع پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات / لالہ موسیٰ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق معمولی رقم کے تنازع پر دوستی دشمنی میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں محمد عمیر نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کا بھائی رینٹ اے کار کا کام کرتا ہے، مقتول کا اپنے دوست سے 7 ہزار روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔

latest urdu news

اس تنازع کو ختم کرانے کے لیے محمد عمیر خود ملزم کے پاس گیا، لیکن ملزم پہلے سے اسلحے سے مسلح تھا۔

ملاقات کے دوران تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کر دی، جس سے محمد عمیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتل کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ایس پی تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی جانب سے 12 گھنٹوں میں ملزم کو پکڑنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter