پہلگام واقعہ: بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بیرسٹر عقیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر کسی قسم کی تحقیقات کیے بغیر چند منٹوں میں پاکستان پر الزام عائد کر دیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کی ناکام کوشش کی، جبکہ خود بھارت کے اندر سے بھی اس طرز عمل پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور اگر بھارت نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے پر قانونی سطح پر بھی مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔

وزیر مملکت نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ضمانت کے تحت قائم ہے اور اس کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں۔ معاہدے کو کسی ایک فریق کی خواہش پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔

عقیل ملک نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایک جماعت کے سوا تمام جماعتوں نے شرکت کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر قومی سلامتی کے معاملات پر تمام سیاسی قوتیں یکجا ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter