تربیلا ڈیم، واٹر لیول ڈیڈ لیول سے 28 فٹ بلند ہوگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 28 فٹ بلند ہوگئی ہے۔

ڈیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1430.59 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 41600 کیوسک اور اخراج 24300 کیوسک ہے۔

latest urdu news

ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں سے 7 یونٹس بند ہیں، جبکہ 10 یونٹس سے 1312 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤس میں نصب 17 پیداواری یونٹس کی مجموعی صلاحیت 4888 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter