صنم جاوید شوہر سمیت زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور تحریک انصاف کی ایکٹو کارکن صنم جاوید کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی رہنما ہونے کیساتھ ان نمایاں خواتین میں شامل ہے، جو سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی کے لحاظ سے کافی متحرک ہیں اور پارٹی کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter