جنوبی وزیرستان میں دھماکہ:6 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان، امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زوردار دھماکا وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا جس میں 6 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور 16 زخمی ہوئے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں دھماکوں کے پیچھے بنیادی طور پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، مقامی قبائلی تنازعات اور امن و ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں شامل ہیں، شدت پسند گروہ سیکورٹی فورسز، حکومتی اہلکاروں اور مقامی رہنماؤں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter