بھارتی اقدام پر عالمی عدالت جانے کا ارادہ تھا لیکن منسوخ کر دیاگیا، اٹارنی جنرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کچھ کیا اس پر عالمی توجہ مرکوز ہے اور آج عالمی عدالت انصاف جانے کا ارادہ تھا لیکن اسے منسوخ کر دیا گیا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی وہ عدالت کے سامنے اپنی گزارشات پیش کر سکتے ہیں۔

latest urdu news

اس پر آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے جو فیصلہ کرنا ہے کرے، یہ ان کا پالیسی معاملہ ہے، ہم صرف اس کیس کی حد تک بات کریں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ پہلگام دہشتگردانہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی تاحال جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter