ایم کیو ایم کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے سینیٹ انتخاب کے لیے نگہت مرزا کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا آج ہی اپنا پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرائیں گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔

سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے اور سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter