پاک بھارت کشیدگی : اگر ایران ثالثی کا کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے ، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے تو پاکستان اس کا خیرمقدم کرے گا۔

شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے بندر عباس کی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پاکستان کے لیے ناقابلِ قبول ہے اور پاکستان اپنے حقوق کا دفاع کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کو موجودہ حالات میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جبکہ سعودی وزیرِ خارجہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے اس حوالے سے بات چیت کی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter