جمعرات, 24 اپریل , 2025

ضلع گجرات میں پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس گجرات میں شام کے وقت ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

latest urdu news

میٹنگ کے دوران پولیو ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی، حاضری، چیکنگ پوائنٹس، اور ڈیٹا رپورٹنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا: "پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ نہایت اہم ہے۔”

انہوں نے ہدایت کی کہ: جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہ پہنچ سکیں یا بچے رہ گئے ہوں، وہاں فوری ری وزٹ کیا جائے۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اضافی مانیٹرز اور یونین کونسل سیکرٹریز کو بھی مانیٹرنگ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی غفلت بروقت روکی جا سکے۔

تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ہر یونین کونسل کی روزانہ کی رپورٹ مرتب کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ: "بچوں کو پولیو جیسے مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter