جمعہ, 25 اپریل , 2025

پہلگام حملہ بھارت کا خود رچایا گیا ڈرامہ؟ دفاعی تجزیہ کاروں اور رہنماؤں کے سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلگام حملے پر دفاعی و سیاسی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دیا ہے۔

لاہور: پہلگام حملے پر دفاعی و سیاسی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا ’فالس فلیگ آپریشن‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنے کی ایک منظم سازش کا حصہ لگتا ہے۔

latest urdu news

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) رضا محمد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات بھارت کی پرانی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جہاں بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب بھی پاکستان عالمی سطح پر کوئی مثبت قدم اٹھاتا ہے، بھارت ایسے حملے کر کے ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔”

سینیٹر مشاہد حسین سید نے تاریخی حوالوں کے ساتھ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

"1995 میں ویسٹرن ٹورسٹ مارے گئے، 2000 میں کلنٹن کے دورے پر سکھوں کا قتل عام ہوا۔ اب بھی ایسے ہی حالات ہیں۔”
انہوں نے بھارت کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

حریت رہنما عبد الحمید لون نے اسے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی دانستہ سازش قرار دیا۔ ان کے مطابق، "یہ حملہ امریکی نائب صدر کے دورے کے موقع پر کروایا گیا، جیسے 2000 میں کلنٹن کے دورے پر چھٹی سنگھ پورہ کا سانحہ پیش آیا تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت اندرونی سیاسی و معاشی دباؤ میں ہے اور دنیا کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے دہشت گردی کا بیانیہ استعمال کر رہا ہے۔

دفاعی و سیاسی ماہرین متفق ہیں کہ پہلگام حملہ نہ صرف بھارت کی جانب سے ایک سوچی سمجھی چال ہے بلکہ اس کا مقصد پاکستان اور کشمیری عوام کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔ ان کے مطابق ہمیں بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھارت کی اس پالیسی کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter