بدھ, 23 اپریل , 2025

برطانیہ میں بچے کی دو بار پیدائش کا نایاب واقعہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں ایک حیرت انگیز اور نایاب طبی واقعہ سامنے آیا جہاں ایک بچے کو "دو بار پیدا ہونے” کا منفرد تجربہ ہوا۔

آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اسکول ٹیچر لوسی آئزک، جو 20 ہفتوں کی حاملہ تھیں، کو رحم مادر میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

latest urdu news

جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے پانچ گھنٹے طویل پیچیدہ آپریشن کیا جس میں عارضی طور پر لوسی کا رحم، جس میں بچہ موجود تھا، جسم سے نکال کر کینسر کے خلیات کو صاف کیا گیا اور پھر رحم کو دوبارہ واپس جسم میں منتقل کر دیا گیا۔

علاج کے بعد حمل بخیر و خوبی جاری رہا اور مقررہ وقت پر بچے کی معمول کے مطابق ولادت ہوئی۔ سرجری کے کچھ ہفتوں بعد لوسی اور ان کے شوہر ایڈم نے جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کر کے ماہر سرجن سلیمانی ماجد اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور اس سارے تجربے کو جذباتی اور ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ 12 ہفتوں کی حمل کے دوران معمول کے ایک الٹراساؤنڈ میں لوسی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں کو اندیشہ تھا کہ علاج میں تاخیر سے بیماری پھیل سکتی ہے اور ماں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے، چونکہ حمل کافی آگے بڑھ چکا تھا، اس لیے روایتی طریقے سے سرجری ممکن نہ تھی، جس پر ڈاکٹروں نے ایک نادر اور انتہائی خطرناک طریقہ اپنایا جو دنیا بھر میں صرف چند بار ہی استعمال کیا گیا ہے۔

تمام تر خطرات کے باوجود لوسی اور ان کے شوہر نے میڈیکل ٹیم پر اعتماد کیا، اور نتیجہ ایک کامیاب آپریشن اور صحت مند بچے کی پیدائش کی صورت میں سامنے آیا۔ یہ واقعہ میڈیکل سائنس میں ایک مثال بن چکا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter