غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کرتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسی دوران، اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 5 سے 7 سال کی جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کیں، جس میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے اپنے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا۔
اسی دوران، یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے ہوئے، تاہم فوری طور پر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بنگلہ دیشی پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور دیگر بارہ افراد کے خلاف انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی باضابطہ درخواست پیش کر دی ہے، جس کے تحت بین الاقوامی سطح پر ان کی گرفتاری کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے شیخ حسینہ اور ان کے ساتھیوں پر سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔