کھاریاں میں ٹریفک حادثات، ایک خاتون جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں میں ایک ہی روز کے دوران پیش آنے والے دو خوفناک ٹریفک حادثات نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔

کھاریاں میں ایک ہی روز کے دوران پیش آنے والے دو خوفناک ٹریفک حادثات نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ پہلا حادثہ کھاریاں جی ٹی روڈ پر مجاہد کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک مسافر گاڑی میں پھنس گیا جسے ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔

latest urdu news

دوسرا حادثہ گلیانہ کے علاقے نصیرہ کے قریب پیش آیا، جہاں مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ خاتون جاںبحق ہو گئی جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔ جاںبحق خاتون اور زخمی نوجوان کا تعلق کھاریاں کینٹ سے بتایا گیا ہے۔ دونوں حادثات نے مقامی شہریوں کو افسردہ کر دیا جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter