لاہور، معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی ویڈیو جاری کر دی۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن مداحوں کی پریشانی اور گردش کرتی افواہوں نے انہیں سچ بتانے پر مجبور کر دیا۔
سامعہ نے ان ویڈیوز کو مکمل جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "وائرل ویڈیوز میں نظر آنے والی لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی، یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے یہ ویڈیوز لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام اور بلیک میل کرنا تھا، سامعہ نے ایک آڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں ایک مرد ان سے رقم طلب کرتا سنائی دیتا ہے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ "مجھے معلوم ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے، میں نے اس شخص کے اہل خانہ سے بھی بات کی ہے، اور اب میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہوں۔”
انہوں نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا ضروری ہے تاکہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
View this post on Instagram